لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے امریکا میں سیاہ فام شہری کے قتل پر اپنی صدا بلند کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے امریکی سیاہ فام شہری کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر جارج فلائیڈ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرکٹ کی دنیا سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافی کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی یہ بھی اس مسئلے کا حصہ ہے۔
Right now if the cricket world not standing against the injustice against people of color after seeing that last video of that foot down the next of my brother you are also part of the problem.
— Daren Sammy (@darensammy88) June 1, 2020
For too long black people have suffered. I’m all the way in St Lucia and I’m frustrated If you see me as a teammate then you see #GeorgeFloyd Can you be part of the change by showing your support. #BlackLivesMatter
— Daren Sammy (@darensammy88) June 2, 2020
. @ICC and all the other boards are you guys not seeing what’s happening to ppl like me? Are you not gonna speak against the social injustice against my kind. This is not only about America. This happens everyday #BlackLivesMatter now is not the time to be silent. I wanna hear u
— Daren Sammy (@darensammy88) June 2, 2020
ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ بہت لمبے عرصے تک سیاہ فام لوگ اس طرح کے واقعات برداشت کر رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’بلیک لو میٹر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ایک اور ٹویٹ میں پشاور زلمی کے کوچ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوردیگر بورڈ کو معاشرتی ناانصافی پرآواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ اب خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔
ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف امریکا کی بات نہیں ہے، ایسے واقعات روزانہ ہوتے ہیں، اب خاموشی کی بجائے بولنے کا وقت ہے، میں آپ سب لوگوں کو سننا چاہتا ہوں۔
ڈیرن سیمی نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں سوشل میڈیا صارفین سے سوال کیا آپ اپنی حمایت دکھا کر اس تبدیلی کا حصہ بن سکتے ہیں؟