دورہ انگلینڈ کے لئے 3 کرکٹرز پر مشتمل قومی ٹیم کا تیسرا گروپ روانہ

Last Updated On 08 July,2020 03:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا تیسرا گروپ روانہ، تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نجی ائیرلائن سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا تیسرا گروپ برطانیہ روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 سے براستہ دوبئی انگلینڈ روانہ ہوا۔ انگلینڈ روانہ ہونے والے تیسرے گروپ میں کرکٹرز حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کے علاوہ مساجر ملنگ علی شامل ہے۔

گروپ میں شامل کرکٹرز اور مساجر کے دو مسلسل کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے پر دورہ انگلینڈ کی اجازت ملی تھی۔ انگلینڈ پہنچنے پر تیسرے گروپ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ ہو گا جو منفی آنے پر کھلاڑی سکواڈ جوائن کریں گے۔