لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بناتے ہوئے تمام پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
19 سالہ بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین بن گئے ہیں۔
Players who scored fifty on T20I debut for Pakistan:
— ICC (@ICC) September 1, 2020
Haider Ali
End of list.#ENGvPAK pic.twitter.com/9otbpJ8BTj
اس سے قبل ڈیبیو پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا اعزاز عمر امین کو حاصل تھا جنہوں نے 47 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کے خلاف میچ میں حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور پھر کرس جارڈن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر ٹام موڈی نے بھی نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے کھیل کی تعریف کی ہے۔
First saw Haider Ali in South Africa in the U/19 s WC, it was clear he was a special talent, just love that he s been given the opportunity to shine today! #EngvPak #HaiderAli #T20
— Tom Moody (@TomMoodyCricket) September 1, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مائیکل وان نے کہا کہ لگتا ہے پاکستان کو کوئی سنجیدہ کھلاڑی مل گیا ہے۔
Haider Ali .... Looks like Pakistan have a serious player ..... #ENGvPAK
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) September 1, 2020
سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ میں نے پہلی بار حیدر علی کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہے، خوشی ہے کہ نوجوان کو موقع دیا گیا۔