انجری کی وجہ سے 15 ماہ مشکل ثابت ہوئے: حسن علی

Published On 28 October,2020 10:32 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں نے انجری سے نجات حاصل کرلی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کمر کی انجری کے سبب کرکٹ سے دور رہنے والے حسن علی نے کہا کہ تکلیف کی وجہ سے گزشتہ 15 ماہ کا دورانیہ میرے لئے بہت مشکلات کا سبب بنا، انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی لیکن بدقسمتی سے ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوا جس کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ گئے۔

حسن علی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور اب مکمل فٹ ہوں۔