دورہ نیوزی لینڈ، کورونا کیسز میں پھنسے شاہینوں کو کل سے ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان

Published On 30 November,2020 10:25 am

آکلینڈ: (دنیا نیوز) دورہ نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں پھنسی پاکستانی ٹیم کو کل سے گراونڈ میں ٹریننگ کرنے کی اجازت کی امید ہے۔

 

کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی، دو ہسٹارکل کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے جبکہ پی سی بی پرامید ہے کہ کوویڈ 19 کے آج ہونیوالے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

 

Advertisement