لاہور: (روزنامہ دنیا) لیفٹ آرم سپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے، مجموعی طور پر ٹیسٹ میں انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
34 سالہ نعمان علی پاکستان کے چوتھے سپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لیں۔ نعمان علی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر ہیں، اُنہوں نے 34 سال 111 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔
دوسری جانب نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے معمر ترین باؤلر بھی ہیں۔ 34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔