پی ایس ایل 6: پشاور ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دی

Published On 15 February,2021 05:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے پشاور ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دی، کوچ ڈیرن سیمی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کرکٹ کا میلہ سج گیا، پی ایس ایل 6 کی تیاریوں کے لیے ٹیموں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ڈیرے جما لیے، پشاور ٹیم نے ہیڈ کوچ کوچ ڈیرن سیمی کی زیر نگرانی پریکٹس شروع کر دی۔

پہلے روز کپتان وہاب ریاض، محمد عرفان،امام الحق،عمید آصف، کامران اکمل سمیت زلمی کے دیگر پاکستانی پلئیرز نے پریکٹس میں حصہ لیا، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور غیر ملکی کھلاڑی سیلف آئسولیشن مکمل کرکے آیندہ پریکٹس سیشنز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔