بغیر کوئی رنز دیئے 7 کھلاڑی آؤٹ، انڈونیشین ویمن باؤلر نے تاریخ رقم کر دی

Published On 27 April,2024 06:51 pm

جکارتہ ( ویب ڈیسک) انڈونیشیا کی خاتون باؤٔلر روہمالیا نے ویمن ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی نوعمر آف سپنر روہمالیا نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں بہترین باﺅلنگ کے اعداد و شمار کا ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

روہمالیا نے منگولیا کے خلاف بغیر کوئی رنز دیئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔