راولپنڈی: جعلسازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والے 9 افراد گرفتار

Published On 14 Feb 2016 02:26 AM 

ایف آئی اے نے نادار کو غلط کوائف فراہم کر کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والے نو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں تین افغانی شامل ہیں۔

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے جعلسازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والے نو افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں ظفرخان، شیرعلی خان، مومن خان گل، مرجان خان، گل رحمان خان، ظاہر خان اور چودھری عبدالحمید ہیں۔ سابق ناظم طارق کیانی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر ملزم ظفر خان کے شناختی کارڈ کی تصدیق کا الزام ہے۔ ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تین افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید دو ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔