شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں سواریاں نہ بٹھانے پر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، لواحقین نے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر مظاہرہ کیا۔
مرید کے: (دنیا نیوز) مرید کے کے نواحی علاقے نگل ساہان میں افتخار اور اس کے ساتھیوں نے رکشہ ڈرائیور غلام حیدر کو سواریاں لے جانے سے روکا، تاہم اس نے انکار کر دیا، جس پر افتخار اور اس کے ساتھیوں نے غلام حیدر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ لواحقین نے لاش جی ٹی ر وڈ پر رکھ کر احتجاج کیا، جس سے دونوں طرف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔