کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں کار پر فائرنگ سے نوجوان انتظار احمد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی میں موجود لڑکی جائے واردات سے غائب ہو گئی ہے۔
کراچی کا علاقہ ڈیفنس دشمنیاں نمٹانے کی جگہ بن گیا۔ ایک ہفتے کے دوران گاڑی پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ رونما ہو گیا۔ 25 سالہ اشتیاق احمد جان سے گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتول انتظار کے ساتھ کوئی خاتون بھی تھی جو واقعے کے بعد فرار ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر مقتول کے اہلخانہ پہنچے اور قتل کا الزام بااثر شخصیت کے بیٹے پر لگا دیا۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے سولہ خول ملے ہیں۔ مفرور خاتون کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ تین روز قبل ڈیفنس خیابان رومی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا۔