کراچی: جناح ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار، بچوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا شبہ

Last Updated On 13 March,2018 07:40 pm

کراچی کا جناح ہسپتال سے جعلی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو گاؤن پہن کر سال بھر سے جعلسازی کر رہی تھی۔ ہسپتال سیکیورٹی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو پوچھ گچھ کے دوران خاتون پولیس کو مطمئن نہ کر سکی۔ تلاشی لی تو بیگ سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات اور مشکوک ادویات ملیں لیکن ملزمہ کے شعبہ طب سے منسلک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

خاتون پر وارڈ سے نوزائیدہ بچے اغوا کرنے والے گروہ سے منسلک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف دفعہ 419 اور 170 کے تحت مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ پولیس کے مطابق میٹرک پاس ملزمہ غیر قانونی آپریشن میں بھی ملوث رہی ہے۔