شہری کو گیس چوری پر پانچ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ

Last Updated On 20 May,2018 05:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گیس یوٹیلٹی کورٹ ویسٹ نے گیس چوری کرنے والے شخص کو پانچ سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا، گیس یوٹیلٹی کورٹس سے سزا پانے والا شفیق پہلا ملزم ہے جسے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ایس ایس جی سی حکام کے مطابق گیس یوٹیلٹی کورٹ ویسٹ نے پکوان ہاؤس کے مالک کو 5 سال قید اور 50 ہزار کا جرمانہ کردیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم شفیق گیس کی مین سروس لائن سے گیس چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف گیس تھیفٹ کنٹرول اینڈ رکوری ایکٹ 2016 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس کے بعد اسے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 

Advertisement