کراچی: گلشن معمار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

Last Updated On 11 August,2018 05:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، لڑکی کے جسم اور گلے پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس نے، پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کے مطابق، لڑکی گلشن معمار فارم ہاؤس سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملی، مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروا رہے ہیں، زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ سے ہوگی۔

ریسکیو کے مطابق، لڑکی کے جسم اور گلے پر تشدد کے نشانات بھی ہیں، پولیس اور رینجرز نے فارم ہاوس اور اطراف میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔