پشاور: سینئر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والا شہری گرفتار

Last Updated On 15 September,2018 09:36 pm

پشاور: (ویب ڈیسک) پولیس نے سینئر ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں گاڑی کے لیے راستہ نہ دینے پر پیشے سے خود کو وکیل ظاہر کرنے والے شخص نے سینئر ٹریفک وارڈن کو زور دار دھکا دیا جس سے وہ دور جا گرا اس کے بعد ملزم نے ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا جب کہ ملزم نے وارڈن پر گاڑی چڑھانے کی بھی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد آئی جی خیبر پختون خوا نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔