امل قتل کیس: پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونیوالا ڈاکو گرفتار

Last Updated On 26 September,2018 06:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والی امل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ڈاکو گرفتار، اعتراف جرم بھی کرلیا۔

امل قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، کراچی پولیس چیف کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خالد نے مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ساتھی شہزاد کو شناخت کیا اور اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ ملزم خالد رکشہ ڈرائیور اور ہجرت کالونی کا رہائشی ہے، واردات کے روز بھی رکشے سے فرار ہوا تھا۔ ملزم خالد پوش علاقے سمیت 7 مختلف علاقوں میں وارداتیں کرچکا ہے۔

خیال رہے کہ 13 اگست کی رات اختر کالونی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ امل جاں بحق ہوئی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران ایس ایچ او ڈیفنس کو معطل بھی کیا گیا۔