کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Last Updated On 04 October,2018 08:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز سندھ نے کلری اور ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کلری کے علاقے سے رینجرز نے ملزم عالم زیب کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم اغواء کاری میں ملوث ہے جبکہ ڈیفنس کے علاقے سے دو ملزمان اسماعیل سلیم عرف افغانی اور قریش خان عرف قریشی کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔