شوہر نے بیوی کو غیرت نام پر قتل کر دیا، ملزم گرفتار

Last Updated On 14 October,2018 06:54 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) جلیل ٹاون کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو غیرت نام پر قتل کر دیا ، ملزم رضا رحمن نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ آشنا سے مراسم پر بیوی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ جلیل ٹاون میں شوہر نے غیرت نام پربیوی کو قتل کر دیا۔ ملزم رضا رحمن اپنی بیوی کی نعش کے ٹکڑے کرنے کے بعد اسے نہر میں بہانے جا رہا تھا کہ پولیس نے پکڑ کر ملزم کے قبضہ سے بوری بند نعش برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم رضا رحمن گزشتہ کئی سالوں سے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم تھا۔ وطن واپسی پر اسے شک گزرا کے اس کی بیوی کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر ملزم رضاالرحمن نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈالے اور ملزم ان کو نہر میں بہانے کے لیے جا رہا تھا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔