لیبیا میں مزدوری کرنیوالا پاکستانی شہری اغواء، لواحقین کی حکومت سے مدد کی اپیل

Last Updated On 16 October,2018 07:28 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) جھنگ سے مزدوری کے لیے لیبیا جانے والا نوجوان لیبیا پہنچتے ہی اغواء، اغواء کاروں نے 7500 ڈالر تاوان مانگ لیا۔

جھنگ سے 4 ماہ قبل مزدوری کے لیے لیبیا جانے والا 20 سالہ نوجوان عاطف نواز لیبیا پہنچتے ہی اغواء کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اغواء کاروں نے نوجوان کو لیبیا سے اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر اغواء کیا۔ تشدد کے بعد نوجوان کے گھر پیغام بھیجا گیا کہ 7500 ڈالر تاوان گوجرانوالہ میں اقبال کے گھر ادا کیا جائے، تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں مغوی کو مارنے کی دھمکی دی گئی۔ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 7500 ڈالر ان کی پہنچ سے باہر ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ نوجوان کو بازیاب کرایا جائے۔

Advertisement