کراچی: پولیس انسپکٹر کا بھائی موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کر لیا

Last Updated On 21 October,2018 08:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی میں گارڈن ہیڈکوارٹر کے علاقے سے موٹروے پولیس انسپکٹر کا بھائی اغوا ہو گیا۔ انسپیکٹر ذوالفقار نے اپنے بھائی کے اغوا کی درخواست گارڈن تھانے میں جمع کروا دی۔

انسپکٹر ذوالفقار کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کے بھائی کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، اس کی گلشن اقبال میں موبائلز فون کی دوکان تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل پر کچھ لوگ آئے اور تشدد کے بعد بھائی کو ساتھ لے گئے۔ انسپکٹر ذوالفقار نے اپیل کی کہ ان کے بھائی کو بازیاب کروایا جائے۔ اغوا کی درخواست گارڈن تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔