فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج

Last Updated On 04 November,2018 07:53 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ رات ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس کانسٹیبل اور ایک شہری شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ ڈرائی پورٹ کے قریب گزشتہ رات دو مبینہ ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ کانسٹیبل اور ایک شہری شدید زخمی ہوا تھا، مبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ بھی تھانہ ملت ٹاوّن میں درج کر لیا گیا۔

پولیس مقابلے میں مارنے جانے والے ڈاکووّں میں سے ایک کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، چوری، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔