پشاور: زائد المعیاد ادویات رکھنے پر 9 کلینک سیل

Last Updated On 16 November,2018 05:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے پشاورمیں مشترکہ کارروائی کے دوران نو کلینکس کو سیل کر دیا، کارروائیوں میں زائد المعیاد ادویات تحویل میں لے لی گئیں۔

ایف آئی اے اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے پشاور کے علاقے ڈبگری میں نجی کلینکس اور آپریشن تھیٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے دوران کلینکس اور آپریشنز تھیٹرز سے زائد المعیاد ادویات برآمد ہوئیں، کلینکس میں آپریشن تھیٹر کی خراب صورت حال پر نو کو سیل کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کلینکس اور لیبارٹیوں میں ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھے جبکہ رجسٹرڈ ادویات بھی دستیاب نہیں تھیں۔