لاہور: سبزہ زار میں رشتہ کے تنازع پر ماں بیٹی قتل

Last Updated On 24 November,2018 10:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قتل ہونے والوں میں 50 سالہ نورین اور بیٹی انعم شامل، دونوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

 لاہور کے علاقے سبزہ زار میں رشتہ کے تنازع پر ماں بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے، قتل ہونے والوں میں 50 سالہ نورین اور اس کی بیٹی انعم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد پر دوہرے قتل کا شبہ ہے، دونوں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد مقتولین کا رشتہ دار ہے اور مقتولہ کی بیٹی عنبرین سے شادی کرنا چاہتا تھا، ملزم احمد نے چھریوں کے وار کر کے تیسری خاتون عنبرین کو بھی شدید زخمی کیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احمد کے واقعے میں ملوث ہونے کے بارے میں گھر میں موجود بچوں نے بتایا، دوہرے قتل کے ملزم احمد کی تلاش کے لیے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔