پاکپتن: بس جلانے کے واقعہ کا تھاہ فرید نگر میں مقدمہ درج

Last Updated On 26 November,2018 05:25 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ڈی پی او پاکپتن سے رپورٹ کر لی۔

پاکپتن بھتہ مافیا کی طرف سے بس جلانے کے واقعہ پر آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے محکمہ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرماریہ محمود نے ڈی ایس پی سٹی نعیم ورک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تھانہ فرید نگر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بس کو جلانے کے مرکزی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔