پشاور:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مقامی وکیل جاں بحق

Last Updated On 07 January,2019 04:50 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے مقامی وکیل جاں بحق ہو گیا، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشاورکےعلاقے صدر نوتھیہ میں نامعلوم مسلح ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت نیازبین شاہ کے نام سے ہوئی جو مقامی وکیل تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔