سال 2018 : خیبر پختونخوا میں 15 لاکھ سے زائد اسلحہ و گولہ بارود پکڑا گیا

Last Updated On 09 January,2019 06:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس نے سال دو ہزار اٹھارہ میں اسلحہ اور منشیات سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی، پندرہ لاکھ سے زائد اسلحہ و گولہ بارود پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق 2018 کے دوران کاروائیوں میں 15 لاکھ سے زائد اسلحہ و گولہ بارود پکڑا گیا، سال 2018 کے دوران چھ ہزار سے زائد شارٹ گن، ریپیٹرز برآمد کئے گئے، اٹھائیس ہزار ایک سو چونتیس پستول برآمد کئے گئے۔

پولیس کے مطابق سال 2018 کے دوران 14 لاکھ 57 ہزار سے زائد کارتوس، 2921 کلاشنکوف برآمد کئے گئے۔ گزشتہ سال 924 ڈائنا مائیٹ، 12 بم بھی پکڑے گئے۔