حافظ آباد: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون وکیل نائلہ جاں بحق

Last Updated On 11 January,2019 10:26 am

حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد کے کسوکی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون وکیل کو قتل کر دیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

سول کورٹس حافظ آباد میں تعینات سرکاری وکیل نائیلہ امجد علی الصبح اپنے گھر سے ورزش کے لئے جم جانے کے لئے باہر نکلیں تو نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ نائلہ کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر لیجایا گیا جہاں وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی، وکلاء کی بڑی تعداد ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے اس ضمن میں تفتیش شروع کر دی ہے اور بہت جلا ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔