لاہور: گلشن اقبال پارک سے اغوا 5 سال کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

Last Updated On 15 January,2019 12:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے گلشن اقبال پارک سے اغوا 5 سال کا بچہ بازیاب کرا لیا گیا، ڈولفن فورس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

گلشن اقبال پارک سے اغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ ڈولفن پولیس نے ڈھونڈ نکالا، 5 سالہ سعد کو 2 روز قبل خاتون نے گلشن اقبال پارک سے اغوا کیا تھا۔ گلشن اقبال پارک میں تفریح کی غرض سے آئے ملتان روڈ کے رہائشی کا 5 سالہ بچہ محمد سعد اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک برقع پوش خاتون کو بچے کو ساتھ لے جاتے دیکھا گیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بچہ برآمد کر لیا اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ اہل خانہ نے بچہ بازیاب کرانے پر ڈولفن پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔