کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل جاں بحق

Last Updated On 21 January,2019 09:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل احتشام احمد جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کو تین گولیاں لگیں۔ نماز جنازہ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ٹارگٹ کلنگ کی واردات یا کچھ اور؟ کراچی میں ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک پولیس اہلکار رستے میں ہی نامعلوم افراد کا نشانہ بن گیا۔

گارڈن میں فائرنگ سے کانسٹیبل احتشام احمد جان سے گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق مقتول مزار قائد ٹریفک چوکی پر تعینات تھا سینے اور بازو پرتین گولیاں لگیں۔

مقتول اہلکار کے چچا کا کہنا ہے احتشام نے تین روز قبلدوستوں کے ساتھ لسبیلہ پرکرائے کا مکان لیا تھا۔

مقتول اہلکار کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ احتشام چار بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھا۔ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔