لاہور: ڈیفنس میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین زخمی

Last Updated On 25 January,2019 10:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں گذشتہ رات مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی خواتین کی شناخت کومل اور جویریہ کے نام سے ہوئی جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔