کراچی: ون ویلنگ اور فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاون، 50 گرفتار

Last Updated On 28 January,2019 07:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیر شیخ کی ہدایت پر ون ویلنگ اور فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا۔ کارروائیوں میں ون ویلنگ کرنے والے پچاس افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کے مطابق زیادہ کارروائیاں ساوتھ کے ساحل تھانے کی خاتون ایس ایچ او سیدہ غزالہ کی نگرانی میں پولیس پارٹیوں نے کی۔ گرفتار کیے گئے من چلوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔۔

کارروائیوں کے دوران ون ویلنگ کرنے والوں کی پچاس موٹرسائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر ون ویلنگ چیک کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔