پشاور: گودام سے ہزاروں کی تعداد میں زائد المعیار فروٹ ڈرنکس برآمد

Last Updated On 15 March,2019 11:04 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کے دوران گودام سے ہزاروں کی تعداد میں زائد المعیار فروٹ ڈرنکس برآمد کر لیے، ڈرنکس ایکسپائری تبدیل کرکے کراچی بھیجے جا رہے تھے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ ہزارخوانی میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران ہزاروں کی تعداد زائد العمیار فورٹ ڈرنکس تحویل میں لئے گئے، ڈرنکس ایکسپائری تبدیل کر کے کراچی بھیجے جا رہے تھے۔

پیپل منڈی اور اشرف روڈ پر کارروائی کے دوران دکانوں سے سینکڑوں کی تعداد میں زائد المعیاد مصالحے برآمد ہوئے، حکام کے مطابق زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement