مضر صحت پلاسٹک کی بوتلیں تیار کرنے والی 4 فیکٹریاں سیل

Last Updated On 03 April,2019 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مضر صحت پلاسٹک کی بوتلیں تیار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت، پنجاب کے مختلف شہروں میں چار فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے صوبے کے مختلف شہروں میں پلاسٹک کی مضر صحت بوتلیں تیار کرنے والی فیکٹریوں پر مارے چھاپے اور نان فوڈ گریڈ پلاسٹک کی بوتلیں تیار کرنے والے چار یونٹس سیل اور سترہ ہزار بوتلوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

سیل کی جانے والی فیکٹریوں میں سے لاہور میں ایک، شیخوپورہ میں دو اور فیصل آباد کی ایک فیکٹری شامل ہے۔ اصلاح احوال تک دس فیکٹریوں میں پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ تین فیکٹریوں کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مضر صحت اجزا سے تیار کردہ بوتلیں موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔