لاہور: شہریوں سے پیسے بٹورنے والے 3 ملزم گرفتار

Last Updated On 04 April,2019 03:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں سے پیسے بٹورنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار تینوں ملزم شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹورتے تھے۔ ملزم آصف اور علی حیدر کو مکہ کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں نے شہری کو برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

ملزم مختار احمد کا ریلوے سٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے شہری کو جاپان بھجوانے کے عوض 18 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔