پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 60 سے زائد تھڑے مسمار

Last Updated On 05 April,2019 03:59 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بیری باغ کے علاقے میں ساٹھ سے زائد تھڑے مسمار کر دیئے۔

پشاور کے علاقے بیری باغ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ اوقاف، پولیس، ٹریفک پولیس اور ریسکیو افسران نے حصہ لیا، کارروائی میں ساٹھ سے زائد تھڑے اور تجاوزات مشینری کی مدد سے مسمار کر دی گئیں۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان اور دیگر حکام کر رہے تھے، ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق بہت جلد پشاور کے قبرستانوں کو تجاوزات مافیا سے آزاد کروا دیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔