پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی

Last Updated On 06 April,2019 10:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں پتنگ اڑاتے کرنٹ لگنے سے ایک لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ عامر اور اس کا ساتھی غلام عباس بوٹا پارک میں گھر کی چھت پر پتنگ بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران پتنگ کی دھاتی ڈور قریب سے گزرنے والے 11 ہزار کے وی کے تاروں سے چھو گئی۔ کرنٹ لگنے سے دونوں لڑکے جھلس گئے۔

دونوں متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ غلام عباس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے متوفی کی میت قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔