گوجرانوالہ میں بڑھتے جرائم، 110 دن میں51 شہری جان سےہاتھ دھو بیٹھے

Last Updated On 22 April,2019 09:59 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں 110 دن کے دوران مختلف وجوہات پر 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 9 سو کے قریب شہری چوروں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے۔

ضلع گوجرانوالہ میں 110دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 51 مرد ،خواتین اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی 9 سو کے قریب وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم کی بڑھتی ہوئی شرخ کو کم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں، ضلع بھر کے سات ہزار پولیس اہلکار اور ڈولفن فورس کے جوان سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہیں۔