فرشتہ قتل کیس، پولیس نے ہمسائے افغان باشندے کی گرفتاری اہم قرار دیدی

Last Updated On 27 May,2019 02:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی فرشتہ کیس کی تحقیقات کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پولیس ہمسائے افغان باشندے کی گرفتاری کو اہم قرار دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی اب تک کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ مئی کی شام فرشتہ اپنی والدہ کو دوست وفا کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی مگر جیو فینسنگ کے مطابق وہ اپنی دوست کے گھر پہنچی ہی نہیں۔ کیس کی سب سے اہم گرفتاری اس کے ہمسائے افغان باشندے ناصر کی ہے۔ لاش برآمد ہونے والی جگہ سے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ گجر خان میں ایک خاتون کے قتل میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق فرشتہ کے گھر کے اطراف اب تک پچاس گھروں کا سروے کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے جوس کا ڈبہ اور گلاس بھی ملے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس کی تیاری میں تاخیر سے پولیس تحقیقات بھی سستی کا شکار ہیں۔