شکار پور: کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع، 300 اہلکارشریک

Last Updated On 04 June,2019 04:38 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف دوبارہ گرینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں سمیت 300 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ہے۔ سرچ آپریشن پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے والے ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کارروائی میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے، آپریشن کے دوران مطلوب ڈاکوؤں کے گھروں اور ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کو شہید اور زخمی کرنے والے ڈاکووں کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔