اسلام آباد: سفاک باپ نے اپنے ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹے کی جان لے لی

Last Updated On 09 June,2019 02:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفاک باپ نے اپنے ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹے کی جان لے لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے علاقے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر نشے میں دھت ملزم نعیم مسیح نے اپنے بیٹے کی جان لے لی، بیوی کی جانب سے تھانہ کھنہ پولیس کو درخواست دی گئی کہ اس کا شوہر نعیم مسیح گزشتہ روز نشے کی حالت میں گھر آیا، معمولی تلخ کلامی کے دوران روتے بچے کو تھپڑ مارا جس سے وہ نیچے گرا اور جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم مسیح کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی بیان میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے اور موقف اپنایا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا، بیٹے کو تھپڑ مارا جو اسے زور سے لگا اور وہ زمین پر گر کر مر گیا۔