لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماں جلاد بن گئی۔ مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے دو بچوں کو جلا دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش آیا جہاں ماں نے مبینہ طور پر کالا جادو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں جلا دیا۔
بچوں کے والد کے مطابق اسکی بیوی انیتا اپنے بچوں تین سالہ مریم اور چار سالہ جارج کو تین روز قبل اپنے رشتہ دار وں کی طرف لے گئی جہاں بچوں پر نہ صرف کالا جادو کرتی رہی اور تین دن تک بچوں کو بکرے کے ساتھ بھی باندھے رکھا۔
والد کا کہنا ہے کہ جب اسے اطلاع ملی تو وہ بچوں کو لیکر ہسپتال پہنچ گیا اور پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے خاتون کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔