ملتان: تنسیخ نکاح کیلئے آئی بیوی کو شوہر نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

Last Updated On 21 July,2019 07:00 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ضلع کچہری کے گیٹ پر تنسیخ نکاح کے لئے آئی خاتون پر شوہر نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ملتان میں خاتون پر فائرنگ اسکے خاوند عبد الحق نے کی جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ سیشن عدالت کے گیٹ پر عبدالحق نے اپنی بیوی فاطمہ پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فاطمہ بی بی کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔