کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے ایم پی اے علی خورشید رہائشگاہ کے قریب لُٹ گئے

Last Updated On 02 August,2019 05:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی علی خورشید کو ان کی رہائشگاہ کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

کراچی کے حلقے پی ایس 119 سے منتخب رکن اسمبلی علی خورشید کا کہنا ہے کہ واردات انکی رہائش گاہ اورنگی ٹاون کے قریب ہوئی، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے، موبائل فون اور پرس لے کر فرار ہو گئے۔

رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے واردات کےخلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔