پشاور: تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون، 30 سے زائد غیر قانونی دکانیں مسمار

Last Updated On 22 August,2019 02:03 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ بڈھ بیر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون میں 30 سے زائد دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر کے علاقے میں مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا جس کے دوران تیس سے زائد دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات اور کیبن مسمار کی گئیں۔

تجاوزات کی مسماری میں بھاری مشینری کی مدد لی گئی، اس موقع پر ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلیے پولیس اور انتظامیہ کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ ڈی سی پشاور کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔