جہانیاں: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ڈنڈے، سوٹوں کے وار، 7 افراد زخمی

Last Updated On 09 September,2019 11:01 pm

جہانیاں: (دنیا نیوز) جہانیاں کے نواحی گاوں میں معمولی تنازع پر بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، ڈنڈے سوٹے اور کلہاڑیوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا جس سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔

جہانیاں کے نواحی علاقے چک 109 دس آر میں بچوں کی لڑائی ہوئی، آو دیکھا نہ تاو بڑے بھی لڑنے مرنے پر اتر آئے اور ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں کے خوب وار کئے۔

لڑائی اور سرپھٹول میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔