جعفرآباد: نامعلوم افراد نے شوہراور بیوی سمیت چار افراد پر تیزاب پھینک کر زخمی کر دیا

Last Updated On 01 October,2019 10:10 am

جعفرآباد (دنیا نیوز): جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم افراد نے گھرکے اندر گھس کر شوہر اور بیوی سمیت چار افراد پر تیزاب پھینک کر زخمی کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق پرانے چنگی محصول کے قریب حضور بخش نامی کے گھرمیں رات گئے نامعلوم افراد نے سوٸے ہوٸے افراد پرتیزاب پھینک کر فرار ہو گٸے جس کے سبب سلمان علی اور اس کی زوجہ جبکہ دو بھائی عاشق علی اور نادر علی زخمی ہوگئے۔

پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔