فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے سٹالز پر مضر صحت اشیا کی فروخت کا انکشاف، مالکان کو جرمانے

Last Updated On 03 October,2019 03:41 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ریلوے سٹیشن کے سٹالز پر مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کیے جانے کے انکشاف کے بعد ڈویژنل سپرنڈنڈنٹ عامرنثار نے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور سٹالز مالکان کو بھاری جرمانے کیے۔

فیصل آباد میں ریلوے سٹیشن کے سٹالز پر مضر صحت اور زائد الیعاد اشیاء فروخت ہونے کی شکایات پر ڈویژنل سپرنڈنڈنٹ عامرنثار نے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور سٹالز وزٹ کیے۔ ریلوے سٹیشن پر صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی ایس نے اظہار برہمی کیا۔

ڈی ایس کی جانب سے ریلوے سٹیشن پر لگے سٹالز کی چیکنگ کی گئی، 15 سٹالز کو مضر صحت اشیاء رکھنے پر بھاری جرمانے اور ایک کو سیل کردیا گیا۔

اس موقع پر مسافروں نے ڈی ایس ریلوے کو روک کر شکایات کے انبار لگا دیئے، ڈی ایس ریلوے عامر نثار کہتے ہیں معیاری اشیاء اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں۔
 

Advertisement