منڈی بہاؤ الدین: دیرینہ دشمنی، دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 04 October,2019 06:54 pm

منڈی بہائو الدین: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے بڑے ضلع منڈی بہاؤالدین میں دیرینہ دشمنی پر تین افراد بحق ہو گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے علاقے موجیانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے دونوں گروپوں کے تین افراد چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک گروپ کے دو جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے کے نام امجد، قمر اور اویس ہیں۔