لاہور ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیتی نشہ آور کیمیکل سمیت ممنوعہ گولیاں برآمد

Last Updated On 20 October,2019 09:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم ٹریفک نے کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آور کیمیکل سمیت لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور گولیاں برآمد کر کے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق نشہ آور ادویات کو بڑی مہارت لے ساتھ چھپایا گیا، 195 کلو کیٹا مائن دودھ کے ڈبوں میں چھپا کر بیرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا، نشہ آور ادویات کی مد میں سمگل کی جانے والی 5 لاکھ گولیاں پچیس ہزار فی کس بیگز میں چھپائی گئی تھیں۔

غیر ملکی کرنسی کی مد میں 14000ہزار امریکی ڈالر بھی شامل ہیں،  کسٹم ائیر پورٹ ٹریفک نے دونوں مسافروں گرفتار کر لیا، کسٹم حکام نے اپنی نگرانی میں تھائی ائیر کی بنکاک جانے والی پرواز 346 سے مسافروں کو آف لوڈ کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کو بعد ازاں ائیر پورٹ سے حوالات منتقل کردیا گیا۔
 

Advertisement