آزادی مارچ: پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کو 10 کروڑ جاری کر دیئے

Last Updated On 28 October,2019 08:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے آزادی مارچ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، مولانا فضل الرحمن کا قافلے کراچی سے سکھر سے ہوتا ملتان کے راستے میں ہے، اس کی اگلی منزل کل لاہور ہو گی جہاں پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس کو 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق آئی پنجاب نے بھاری اخراجات کی لسٹ حکومت کو بھجوائی تھی، پنجاب حکومت نے آزادی مارچ کے اخراجات کے لیے پنجاب پولیس کو 10 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر سے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش، تیل اور دیگر سکیورٹی آلات کے کرایوں کی مد میں اخراجات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی فورس آزادی مارچ کے حوالے سے صوبہ بھر میں تعینات کر دی گئی ہے، بیشتر اضلاع میں پنجاب کانسٹیبلری سے بھی ریزرویں منگوائی گئیں ہیں۔